35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںماہی گیری کو صنعت کا درجہ دے کر برآمدات اور سرمایہ کاری...

ماہی گیری کو صنعت کا درجہ دے کر برآمدات اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ لائیں گے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد قومی فشریز پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے جو ملکی ماہی گیری کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے کر برآمدات اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ لائے گی۔وزارت بحری امور سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فشریز کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مچھلیوں کی برآمدات میں اضافہ اور سمندری خوراک کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر سمندری آلودگی کی روک تھام کے لیے 30 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس میں گلوبل انوائرنمنٹ فنڈ مالی معاونت فراہم کرے گا۔مزید برآں کراچی، لاہور اور پشاور میں قومی فشریز پالیسی پر مشاورتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جبکہ حتمی قومی ورکشاپ رواں سال جون میں اسلام آباد میں ہوگی۔ نئی پالیسی عالمی ماحولیاتی اور معاشی معیار سے ہم آہنگ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کراچی فشریز اتھارٹی کی بحالی، فشنگ انڈسٹری میں گورننس اصلاحات اور بحر ہند سے 25,000 میٹرک ٹن ٹونا کوٹہ حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آبی زراعت سے 20 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے جبکہ ماہی گیروں کو جدید آلات کی فراہمی اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مراعاتی پیکجز دیئے جائیں گے۔ فشریز ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ پائیدار ماہی گیری کو فروغ دے کر ماحولیاتی اور معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595029

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں