متحدہ عرب امارات، پاکستانی ڈرائیور کی ایمانداری، ٹیکسی سے ملے ایک لاکھ ایک ہزار درہم دبئی پولیس کے حوالے کردیے

120
UAE
UAE

دبئی۔6جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی ڈرائیور نے ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کر دی،پولیس کی جانب سے ڈرائیور سفیان محمد ریاض کواعزاز سے نوازا گیا ۔

الامارات الیوم کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے رقم البرشہ پولیس سٹیشن کے حوالےکر دی ہے، سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان السویدی نے سفیان محمد ریاض کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اسے اعزاز سے نوازا ۔

ڈرائیور نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے رقم ٹیکسی سے ملی تھی، پہلی فرصت میں اسے اصل مالک تک پہنچانے کے لیے آپ کی مدد لی۔ پولیس نے رقم اصل مالک تک پہنچا دی ہے۔