ابوظہبی ۔19ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات ( یواے ای) کی حکومت نے عید میلاد النبی کے موقع پر 12 ربیع الاول (29 ستمبر) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے یواے ای کی وزارت برائے افرادی قوت کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 ربیع الاول کو بسلسلہ عید میلاد النبی سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
انہوں نے یواے ای کی قیادت،حکومت ،عوام ،عربوں اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد بھی دی۔