ابوظہبی۔8ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ساحل کے قریب خلیجی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ،ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کی جنرل سول اایوی ایشن اتھارٹی(جی سی اےاے)نے بیان میں بتایا کہ دبئی کی ایرو گلف کمپنی کے ’’بیل 212‘‘ ماڈل کا ہیلی کاپٹر اے6۔اےایل ڈی گزشتہ رات کو تربیتی پرواز کے دوران خلیجی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کی اطلاع پر جی سی اے اے کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی
ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا جبکہ دونوں پائلٹس کی تلاش کا عمل جاری ہے،جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے ہے۔