متحدہ عرب امارات میں فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم جاری، 26 سینٹر قائم

UAE

ابوظہبی۔19اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں فلسطینی شہریوں کےلیے امدادی مہم جاری ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے الامارات الیوم کے حوالے سے بتایا کہ امدادی مہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون ، وزارت خارجہ اور سماجی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔ ملک میں 26 سینٹر مختلف علاقوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کررہے ہیں۔

یواے ای کے شہری اور مقیم غیر ملکی غزہ کی پٹی میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ اماراتی ہلال احمر نے ابوظہبی میں عطیات جمع کرنے کےلیے 12سینٹر قائم کیے ہیں،6 سینٹر راس الخیمہ،2دبئی، ایک شارجہ، ایک الفجیرہ، ایک ام القوین اور ایک عجمان میں قائم کیا گیا ہے۔