28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومتجارتی خبریںمتفرق شعبہ جات میں 7 ماہ کے دوران 256.7ملین ڈالر کی براہ...

متفرق شعبہ جات میں 7 ماہ کے دوران 256.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):متفرق شعبہ جات میں 7 ماہ کے دوران 256.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے 7 ماہ کے دوران ملک میں متفرق شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 256.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران متفرق شعبہ جات میں مجموعی طور پر 1129.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران متفرق شعبہ جا ت میں 457.5ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران247.4ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 226.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 198ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=443848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں