محرم الحرام میں امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں ،ایس ایس پی آپریشز کوئٹہ

34

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ(ایس ایس پی )آپریشنز محمد بلوچ نے کہاہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس مشکوک سرگرمیوں سے متعلق پولیس کو اطلاع دیں ۔شہر میں امن وامان کا قیام ہم سب پر لازم ہے ۔جلوس کی روٹ کاسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رات گئے 7ویں محرم الحرام کے حوالے سے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس دوران پولیس افسران اور جوان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایس ایس پی آپریشن نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور اہم مقامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے ،محمد بلوچ نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جلوس روٹ پرسی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی یقینی بنایاجارہاہے ،ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے شہریوں سے تعاون اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ۔