33.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومزرعی خبریںمحكمہ زراعت سمبڑیال كی گندم كے كاشتكاروں كو كٹائی كے بعد گندم...

محكمہ زراعت سمبڑیال كی گندم كے كاشتكاروں كو كٹائی كے بعد گندم كی بھریاں پرالی سے باندھنے كی ہدایت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 25 اپریل (اے پی پی):ایگری كلچر آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یاگندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات كا اظہار انہوں نے گندم كے كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔

انہوں ہے کہ ان دنوں گندم كی كٹائی شروع ہے ،کاشتکار بھریوں کوباندھنے کیلئے پرالی یا اسی قسم کی ناڑ استعمال کریں اورکٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ تھریشنگ کے دوران انہیں کسی مشکل کا سامنانہ کرنے پڑے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر غیراقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھاجائے اور جن علاقوں میں گزشتہ ایام میں بارش ہوچکی ہے وہاں گندم کو اچھی طرح خشک ہونے کے بعد ہی کاٹنے کا عمل شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10فیصد سے زائدہو تو اس صورت میں کاشتکاروں کومحکمہ خوراک یا فلورملزکوگندم کی فروخت میں دشواریوں کا سامناکرناپڑسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587834

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں