- Advertisement -
ابوظہبی 31 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں معطلی کا شکار آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح حفیظ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں نویں نمبر پر آ گئے ہیں، حفیظ نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز کی اننگز کھیل کر وارنر کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، وارنر نے 1792 رنز بنا رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 1817 رنز بنا لئے ہیں، ٹی ٹونٹی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو حاصل ہے جنہوں نے 2271 رنز بنا رکھے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120161
- Advertisement -