محمد رضوان ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آﺅٹ

110

ہیملٹن ۔ 26 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز محمد رضوان صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ 24 سالہ محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی مگر وہ کیریئر کی پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر نیل ویگنر کا نشانہ بن گئے۔