31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد عماد نے پہلا جان شیر خان پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ...

محمد عماد نے پہلا جان شیر خان پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):محمد عماد نے پہلا جان شیر خان پی ایس اے سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں محمد عماد نے انس علی شاہ کو 11-4، 11-6، 7-11 اور 11-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 38 منٹ تک جاری رہا۔

پاکستان سکواش فیڈریشن نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے 22 سے 26 مئی تک مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 1,000 امریکی ڈالر انعامی رقم کا پہلا جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر سکواش کے لیجنڈ جان شیر خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور اختتامی تقریب کے دوران ٹرافیاں اور سووینئر تقسیم کیے۔

- Advertisement -

تقریب میں متعدد کھلاڑیوں، مہمانوں اور پی ایس ایف کے عہدیداروں کے علاوہ سائبرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اطہر اور مارخور سکواش فائونڈیشن کے نمائندے حسین بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601552

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں