محمد نواز شریف نے ملک کو تاریکی سے نکال کر روشن راہوں کی جانب گامزن کر دیا، برجیس طاہر

98

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی بے لوث قیادت نے ملک کو تاریکی سے نکال کر روشن راہوں کی جانب گامزن کر دیا ہے اور روشنیوں کا یہ سفر محمد نواز شریف کی قیادت میں 2018ءکے بعد بھی جاری رہے گا، جس مستحکم اور پائیدار ترقی کی بنیاد پچھلے چار سالوں میں ڈالی گئی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ آج چار سال کی قلیل مدت میں یہ دیکھاجاسکتا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے،کراچی اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن وامان بحال ہوچکا ہے،معاشی اشارے ملک میں ہونیوالی مستحکم ترقی کی نشاندہی کررہے ہیں اور توانائی بحران پر 80فیصد قابو پالیا گیا ہے ،اس کے علاوہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ سے ایک قومی سیاسی رہنما کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میںقومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کیا ہے۔