- Advertisement -
ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کہا ہے کہ صرف محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے پولیس اہلکار ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق اتوار کے روز یہاں پولیس ٹریننگ کالج میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے سلسلے میں بی ون امتحان کا انعقاد ہوا۔جس میں ضلع ملتان کے 584 اے لسٹ کوالیفائیڈ کانسٹیبلان نے حصہ لیا۔
سی پی او ملتان نے کہا ہے محکمانہ ترقی کے لیے بی ون امتحان میں حصہ لینے والے کسی اہلکار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی،محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنی محنت، لگن، ایمانداری اور قابلیت کو شعار بنائیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385856
- Advertisement -