13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومضلعی خبریںمحنت کش نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 ملزمان...

محنت کش نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 23 فروری (اے پی پی):سرگودھا میں محنت کش نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹمومن سرکل سے فوری رپورٹ طلب کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ میلہ عبدالمعبود نے2ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

گرفتار ملزمان نے محنت کش پر تشدد کیا اور اس پر تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ ملزمان نے متاثرہ نوجوان پر مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

- Advertisement -

ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں پر تشدد یا کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور لاقانونیت کے پیروکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں