محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈکس جاری کر دیا، ترجمان

183
حکمہ تحفظ ماحول پنجاب

لاہور۔21اگست (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کئے گئے ایئر کوالٹی انڈکس کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

محکمہ کے ترجمان نے سوموار کو بتایا کہ لاہور کے جناح ٹائون ہال میں ایئر کوالٹی انڈیکس 143، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 122 اور پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس میں94 ریکارڈ کیا گیا۔

راولپنڈی کے شالے ویلی رینج روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 75 اور شیخوپورہ کے لاہور فیصل آباد بائی پاس پر 52 نوٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی رینج صفر سے 500 تک ہے، 50 سے کم کو اچھا جبکہ 300 سے زائد کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔