26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومضلعی خبریںمحکمہ جنگلی حیات نے فالکن اور جنگلی بٹیر کے سات شکاریوں کو...

محکمہ جنگلی حیات نے فالکن اور جنگلی بٹیر کے سات شکاریوں کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

لاہور۔31اگست (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نے مختلف کارروائیوں میں چنیوٹ، سرگودھا اور رحیم یار خان سے نایاب فالکن اور جنگلی بٹیر کے سات غیر قانونی شکاریوں کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان کے مطابق شکاریوں سے متعدد نیٹنگ گیئرز برآمد ہوئے ہیں جس پر انہیں85 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چناب نگر کے دریائی علاقے سے فالکن کے چار غیر قانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں41ہزار روپے جرمانہ کیا،

- Advertisement -

اسی طرح وائلڈ لائف سٹاف خوشاب نے فالکن اور جنگلی بٹیر کے دو شکاریوں کو گرفتار کرکے 22 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ترجمان کے مطابق جنگلی جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384830

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں