13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں ، جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار اور...

محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں ، جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار اور کاروبار میں ملوث 2ملزمان کا چالان

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تحصیل شجاع آباد اور جلالپور سے جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کا چالان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع ملتان منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران تحصیل شجاع آباد اور جلالپور سے جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شخص کو گرفتار کرکےایک ائیر گن اور ایک ذبح شدہ پرندہ برآمد کرلیا جبکہ ایک دوسری کامیاب کارروائی میں10زندہ بٹیرز برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا اور مقامی عدالت میں پیش کیا جس کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کو مبلغ 30ہزار روپے جرمانہ کیا اور ان سے ضبط کئے گئے 6 طوطے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کا حکم دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں