لاہور۔18اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے ترشاوہ پھلوں کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ باغبان پودوں کے کچے گلے اور غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹ دیں۔ ویلنشیا لیٹ کی برداشت اور پیوند کاری کا عمل مکمل کریں، باغات سے جڑی بوٹیوں کا تدارک یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پھلدار پودوں میں اگر پھل بن چکا ہو تو نائٹروجن کھاد فوری ڈالیں اور عناصر صغیرہ کا سپرے کریں اورموسمی حالات اور زمینی ساخت و کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں کیونکہ بارشوں کے دوران سٹرس کینکر پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے تنوں پر بورڈ و پیسٹ کریں ، جنسی پھندے لگانے کا عمل بھی شروع کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ
اس کے علاوہ تھرپس اورسکیب/ میلا نوز کے خلاف محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب زرعی زہروں کا سپرے کریں۔ باغبان پودوں کی چھتری کی کانٹ چھانٹ کریں۔الجھی ہوئی،خشک اور بیمار شاخیں پھل لگنے سے پہلے کاٹ دیں۔باغ کے ارد گردہوا توڑ باڑ لگائیں اورپیوند کاری کے عمل کی تکمیل کا جائزہ لیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584324