26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی جانب سے ساہیوال ،ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں 3سہولت...

محکمہ زراعت کی جانب سے ساہیوال ،ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں 3سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں،ترجمان محکمہ زراعت

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر کسانوں کو زرعی ادویات، بیج، کھاداور زرعی مشینری سستے داموں فراہم کرنے کے لئے سہولت بازار قائم، ان میں کسانوں کی سہولت کے لئے زراعت آفیسر موجود رہے گا اور کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مفید مشورے بھی دے گا۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے محکمہ زراعت ساہیوال کی جانب سے ضلع ساہیوال میں 3سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں جو ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں قائم کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ان بازاروں میں کسانوں کو ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات، کھاد اور زرعی مشینری عام مارکیٹ سے سستے داموں فروخت کی جائے گی۔ محکمہ زراعت کے افسران سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ تینوں بازاروں میں محکمہ زراعت کا آفیسرز موجود رہیں گے جو کاشتکاروں کی فصلوں کو بیماریوں سے بچا اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے مشورے دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=368383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں