31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی لہسن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچائو کے لیے...

محکمہ زراعت کی لہسن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچائو کے لیے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔31دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے لہسن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچائو کے لیے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی ہدایت جاری کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرورڈاکٹر سجاد حیدر نے مقامی کاشتکار وں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لہسن کی فصل کو پتوں کے جھلساؤ سمیت مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے جڑی بوٹیوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے،

کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں سمیت کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں اور خاص طورپر جھلساؤ کی بیماری کے بارے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ لہسن کی فصل پرپتوں کے جھلساؤ کی بیماری کے حملہ آور ہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں جبکہ جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے تمام پتے خشک ہو کر ختم ہوجاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گٹھیوں کے سائز میں کمی آتی ہے اور فصل کو شدید نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس بیماری کے جراثیم زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تین سے چار مرتبہ فصل کی گوڈی ضرور کریں اور جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں