31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کومولی کی40یوم والی قسم کی اگیتی کاشت شروع...

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کومولی کی40یوم والی قسم کی اگیتی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی):کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ مولی موسم سرما کی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولی کو سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکا کر بطور سالن بھی استعمال کیاجاتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ مولی کی 40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جہاں یہ مولی 40روز میں تیار ہو جاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=372242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں