Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گندم میں سرسوں و کینولہ کی کاشت...

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گندم میں سرسوں و کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو گندم میں سرسوں و کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے مطابق کھیتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائدہ مند کیڑے سست تیلے کوکھا کر ختم کر دیتے ہیں لیکن اس میں فائدہ مند کیڑوں کے دیر سے پیدا ہونے کی وجہ سے سست تیلے سے فصل کو کافی نقصان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اڈیپٹو فارمز پر کئی سال تجربات کرنے کے بعد سست تیلے کو کنٹرول کرنے کی بہت ہی سادہ اور قابل عمل حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر کوئی خرچ نہیں آتا اور اس طریقہ میں گندم میں 100فٹ کے فاصلہ پرسرسوں و کنولہ کی دو لائنیں کاشت کر کے سست تیلے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سرسوں وکینولہ کے پودوں پر گندم کے پودوں سے پہلے سست تیلہ حملہ آور ہوتا ہے اس طرح فائدہ مند کیڑے بھی اس پر پہلے پیدا ہوتے ہیں جس وقت گندم پر سست تیلے کا حملہ شروع ہوتا ہے اس وقت تک فائدہ مند کیڑوں کی تعدادکنولہ کے پودوں پر بہت زیادہ ہو جاتی ہے یہ فوراََ گندم کی فصل پر منتقل ہو جاتے ہیں اور چند ہی دنوں میں گندم کے سست تیلے کو کھا کر کنٹرول کر لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ تجربات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جس فصل پر صرف نائٹروجن کھادبحساب 69کلوگرام فی ایکڑ استعمال کی گئی اس پر تیلے کا حملہ اس فصل کے نسبتاً زیادہ تھا جس پر کھادوں کا متناسب استعمال این پی کے 9-46-25 6کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے کیا گیا تھا لہٰذا ان تجربات کے مطابق سست تیلے کے تدارک کیلئے کھادوں کے متناسب استعمال کی سفارش کی جاتی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں