34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکارو ں کوباقاعدگی سے ہفتہ میں دو...

محکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکارو ں کوباقاعدگی سے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔8جون (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو باقاعدگی سے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی دائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر عامر رسول نے کہا ہے کہ چونکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں کپاس کی فصل پر لشکری سنڈی کے معمولی آثار مشاہدہ میں آئے ہیں لہٰذا اس کے تدارک کیلئے فوری عملی اقدامات نا گزیر ہیں ورنہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کپاس کے کھیتوں کو اٹ سٹ، لشکری سنڈی اور دیگر جڑی بوٹیوں سے بچانا بہت ضروری ہے ا سلئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ مشاہدات کے مطابق لشکری سنڈی کا حملہ شروع میں ٹکڑیوں کی شکل میں ہوتاہے جس میں مادہ پروانہ پتوں کی نچلی سطح پر گچھوں کی شکل میں انڈے دیتی ہے جو آسانی سے نظر آسکتے ہیں لہٰذا ایسی صورت میں کاشتکار ایسے پتوں کو فوری طور پر توڑ کر انڈوں کے گچھوں اور چھوٹی سنڈیوں کو تلف کر دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل پر لشکری سنڈی کا حملہ نظر آنے کی صورت میں محکمہ زراعت کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367561

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں