21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کے زیراہتمام جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کا...

محکمہ زراعت کے زیراہتمام جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت کے زیراہتمام جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کا ۱ٓغاز کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ محکمہ نے جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کی تین بنیادی وجوہات تلاش کر لی ہیں جبکہ جڑی بوٹیوں کو پیدا کرنے والے ان اسباب کے خاتمے کیلئے بھر پور مہم بھی شروع کردی گئی ہے جو مارچ کے اختتام تک جاری رہے گی۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسرارارشد نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کے اسباب میں جنگلوں، غیر آباد جگہوں، نہروں، سڑکوں، کھالوں، ریل کی پٹڑیوں کے کنارے جڑی بوٹیوں کا اگاؤ ہے جو مسلسل کثیر تعداد میں اپنا بیج بناتی رہتی ہیں جہاں سے یہ بیج ہوا، پانی اور جانوروں کے ذریعے کھیتوں تک پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چراگاہوں میں چرنے والے جانور جڑی بوٹیاں کھاتے ہیں اور کاشتکاران کا گوبر کھیتوں میں بطور کھاد استعمال کرتے ہیں تو جڑی بوٹیوں کے بیج گوبر کے ساتھ مل کر نئے کھیتوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بہت سی فصلوں کے بیجوں میں جڑی بوٹیوں کے بیج بھی ملے ہوتے ہیں اس طرح جڑی بوٹیاں ایک کھیت سے دوسرے کھیت تک پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے بیج فصلوں کے بیجوں کے ساتھ مل کر نہ صرف ایک کھیت سے دوسرے کھیت تک بلکہ ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جاتے ہیں مثلاً دمبی سٹی کا بیج ساٹھ کے عشرے میں میکسیکو سے درآمد شدہ گندم کے بیج کے ساتھ پاکستان پہنچ گیا اور آج ہمارے ملک کیلئے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے متعلق عوام میں آگہی کیلئے واک کا اہتمام کیا جائے گا اور اس مہم میں محکمہ زراعت کے تمام ملازمین عملی طور پر شرکت کریں گے نیز اس مہم کے ذریعے جڑی بوٹیوں میں پناہ لینے والے کیڑے مکوڑوں کی تلفی بھی یقینی ہو جائے گی اور آئندہ آنے والی کپاس کی فصل کیڑے مکوڑوں کے حملے سے محفوظ رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں