20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ سول ڈیفنس مظفر آباد کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کے...

محکمہ سول ڈیفنس مظفر آباد کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں آگاہی مہم اور ڈرل جاری

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):محکمہ سول ڈیفنس مظفر آباد کی جانب سے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں آگاہی مہم اور موک ایکسرسائزز جاری ہے ۔ بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفراباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ڈرل/موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس ڈرل مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلاء کا طریقہ کار بتانا تھا۔

اسکے ساتھ ساتھ ایسے حالات میں مربوط اور مناسب ردعمل دکھانے کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی اور عملی مشق بھی کروائی گئی۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق فیروز، ظہیر راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی اور انسٹرکٹر باسط مغل نے ڈرل موک ایکسرسائزز کروائی۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اعوان سمیت محکمہ کے افسران واہلکاران نے سول ڈیفنس کی اس ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات نے اس ڈرل کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی ایکسرسائزز جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594094

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں