34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو جدید مشنری کی مدد سے صوبہ بھر کی...

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جدید مشنری کی مدد سے صوبہ بھر کی شاہراہوں، پلوں و دیگر انفراسٹرکچر کی اسیسمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا،صہیب احمد بھرتھ

- Advertisement -

لاہور۔21مئی (اے پی پی):محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ماڈرن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید مشنری کی مدد سے صوبہ بھر کی شاہراہوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی اسیسمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفد کے ٹیم لیڈر یوکیو، روڑ اسیسمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے افسران اور پروجیکٹ ڈائریکٹر عامر یعقوب نے شرکت کی۔ ملک صہیب بھرتھ کو جدید مشنری جیسے روڑ سرفس پروفائلر، فاسٹ فلنگ ویٹ ڈیفلیکٹر میٹر اور گراونڈ پینیٹریشن راڈر کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رامز (RAMS )ونگ کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، رنگ روڈ اور دیگر اضلاع کی شاہراہوں کی فنکشنل اور روڈ انفراسٹر کچرل پرفارمنس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جاپان سے تربیت یافتہ 12ماہرین کو پنجاب کے پلوں کی اسیسمنٹ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26میں مزید جدید مشنری خریدی جائے گی تاکہ انفراسٹرکچر کی بہتری کو مزید مثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انفراسٹرکچر کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں