25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ ماحولیات نے آلودگی کا باعث بننے والی 38 فیکٹریوں کو ایک...

محکمہ ماحولیات نے آلودگی کا باعث بننے والی 38 فیکٹریوں کو ایک ہفتہ کی مہلت دے دی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول نے سموگ روک تھام کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ایک ہفتہ میں ایکشن لیتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے پر38 فیکٹریوں کو دھواں کنٹرول کرنے والے آلات کی درستگی کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی جبکہ 4 فیکٹریوں کوسربمہراور 7 کو چار لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

علاوہ ازیں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 10 بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف مقدمات درج،تین کو سیل اور تین بھٹہ کی انتظامیہ کو تین لاکھ روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 124گاڑیوں کے چالان اوربھاری جرمانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز نے بتایا کہ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے فیکٹریز،بھٹہ جات اور وہیکلز کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشن لیا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں