14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ موسمیات کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ...

محکمہ موسمیات کی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اٹک، راولپنڈی، چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ،شیخوپورہ حافظ آباد، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی،بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ،مری گلیات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور شدید برفباری کی توقع ہے نیز اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاتاہم کوئٹہ،،زیارت،چمن، مستونگ، پشین، قلعہ،عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،،برنائی، ژوب اور شیرانی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568494

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں