مخدوم شاہ محمود قریشی کی مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے غمزدہ خاندان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت

70

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فاشسٹ بھارتی حکومت کی جانب سے مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے غمزدہ خاندان کودھمکانے کےلئے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی ریاست سید علی گیلانی سے اتنا خوفزدہ ہے کہ انہوں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا ، رات کی تاریکی میں لواحقین سے ان کی لاش چھین لی ، ان کی شان وشوکت کے مطابق نماز جنازہ ادا نہیں کرنے دی گئی اور اب ان کے خلاف مقدمات درج کر کے غمزدہ خاندان کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔