مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل بتدریج جاری

92
مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل بتدریج جاری

مدینہ منورہ۔18جون (اے پی پی):مدینہ منورہ سے سرکاری سکیم کے عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل بتدریج جاری ہے، 24 جون تک مدینہ منورہ سے تمام عازمین کی مکہ مکرمہ روانگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔

مدینہ منورہ پاکستان ہائوس میں قائم میڈیا سیل کے مطابق پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ مجموعی طور پر 16900سے زائد عازمین پہنچے جن کی مدینہ سے مکہ رونگی کا عمل 14 جون کو شروع ہوا ۔ اب تک 8316 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

باقی 8500 عازمین کو 24 جون تک مکہ مکرمہ پہنچانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔ 16 جون سے براہ راست پاکستان سے جدہ کے لئے حج پروازیں شروع ہیں ۔ براہ راست بذریعہ جدہ مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ آئیں گے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری سمیت اپنی چالیس نمازیں ادا کریں گے ۔

اسی طرح ان کی مدینہ منوہ سے حج کے بعد وطن روانہ ہونے کا عمل بتدریج واپسی ہوگی جبکہ حج سے پہلے مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرنے والوں کی وطن واپسی جدہ سے ہوگی ۔