36.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمراکش کا دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

مراکش کا دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

- Advertisement -

رباط۔18مئی (اے پی پی):مراکش نے شام کے دارلحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔اے ایف پی کے مطابق مراکش نے کہا کہ وہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا، مراکش کے فیصلے کا اعلان شاہ محمد ششم کی طرف سے شام کے عبوری صدر احمد الشارع کے نام ایک خط میں کیا گیا، جسے مراکش کے وزیر خارجہ نے بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں پڑھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مراکش نے شامی عوام کی آزادی، سلامتی اور استحکام کی حمایت کی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سفارت کار اسد الشیبانی نے اپنے مراکش کے ہم منصب ناصر بوریتا سے عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے دو طرفہ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام بھی رباط میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے طریقہ کار شروع کرے گا۔ رباط نے 2012 میں شام کی خانہ جنگی کے دوران دمشق کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے، جو 2011 میں اسد کے حکومت مخالف مظاہروں پر پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد شروع ہوئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598324

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں