13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومضلعی خبریںمرحوم طاہر محمود خان ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے...

مرحوم طاہر محمود خان ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست دان تھے،مشیر وزیراعلی بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما و مشیر وزیراعلی بلوچستان برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست دان تھے۔ ان کی وفات بلوچستان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا کہ طاہر محمود خان نے اپنی زندگی علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود ،علاقے کی ترقی ، تعلیم کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کر رکھی تھی وہ ہمیشہ حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر ہونے میں کافی وقت لگیں گی صوبائی مشیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں