22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمردان،تھانہ رستم کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،25مشتبہ افرادگرفتار

مردان،تھانہ رستم کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،25مشتبہ افرادگرفتار

- Advertisement -

پشاور۔07 اکتوبر (اے پی پی):ڈی ایس پی رورل سرکل کی نگرانی میں تھانہ رستم کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 25 افرادکوگرفتارکرکےان کے قبضے سے 5 پستول بمعہ سینکڑوں کارتوس، 104 گرام آئس اور13 غیر قانونی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق آپریشن تھانہ رستم کے علاقوں چارگلی، بھائی خان،مچھی،جلال ،بادام، بھیڑوچ، شہیدان ،خمزہ کوٹ اورر پیرسئی کے علاقوں میں کیا گیا ۔آپریشن کے دوران 32 گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی ایس پی رورل سرکل نے کہا کہ پولیس کی یہ کارروائیاں علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لئےجاری رہیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں