پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان سید شعیب منصور نے گزشتہ شب ضلع مردان میں قائم ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور مختلف سٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، ڈیوٹی کی پابندی، صفائی ستھرائی، ایمبولینس و آپریشن میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تیاری، ایمرجنسی آلات کی فعالیت اور کنٹرول روم سے منسلک تمام اسٹیشنوں اور گاڑیوں کی آپس میں رابطے کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکار دن رات ہمہ وقت الرٹ، چاق و چوبند رہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ریسکیو سہولیات میسر آسکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580863