پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن (ر)عبدالرحمان کی نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی علاقہ بغدادہ میں محکمہ واپڈا اور لوکل پولیس کے ہمراہ کنڈہ مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے 58 غیر قانونی کنیکشن ہٹاتے ہوئے 2 ٹیمپرڈ میٹر کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
اس دوران بجلی چوروں میں ملوث 15 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ 8 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کے ہمراہ کنڈا مافیہ کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔