مردان ،تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

137

پشاور۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈی پی او آفس مردان کے مطابق سب انسپکٹر نور محمد خان کوایس ایچ او شیخ ملتون تعینات کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر ہمایون خان کوایس ایچ اوتھانہ چورہ، سب انسپکٹر شفیع اللہ خان کو ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ خان کو انویسٹیگیشن ونگ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ گھڑی کپورہ تعینات کردیا ہیں۔