پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان مردان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھا نہ سٹی مقدم خان نے بمعہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں عامر ،شہاب اور ذیشان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر2219 گرام چرس اور 803 گرام آئس برآمد کی۔
گرفتارمنشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔