سیالکوٹ۔24اپریل (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبز مرچ کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز ڈاکٹر مقصود احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سبز مرچ کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے
۔انہوں نے بتا یاکہ مرچ کے تنے کا گلاؤ کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے۔ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586966