مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے پی کے رہنمائوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملہ کو رد کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا

231

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے خیبرپختونخوا سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کوشو کاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے ۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس جعلی شوکازکا عکس بھی شیئر کیا اور کہا کہ یہ شو کاز نوٹس جعلی ہے ۔ جعلی شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ن لیگ کے 5 رہنمائوں بشمول سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید خان اور ایصال خان کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔