Election day banner
26.2 C
Islamabad
ہفتہ, جون 22, 2024
ہومعلاقائی خبریںمریم نوازسے شذرامنصب و عابدکوٹلہ کی ملاقات،ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال، مہنگائی...

مریم نوازسے شذرامنصب و عابدکوٹلہ کی ملاقات،ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال، مہنگائی سے ریلیف پر وزیر اعلی کو خراج تحسین

لاہور۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے پراجیکٹس پر گفتگوکی گئی اور وزیر اعلی کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔ مریم نوازنے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے،

عوامی مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے،صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں،صوبے بھر میں 2500بنیادی مراکز صحت اور 300دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے،ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہرمیں نہ جانے پڑے۔ معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں