23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمری میں بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ باضابطہ...

مری میں بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ باضابطہ آغاز

- Advertisement -

مری۔21اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد نعمان نےمری ہسپتال جبکہ اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ثنا رام چند نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے سی کوٹلی ستیاں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد ایک قومی فریضہ ہے اور اس مہم کی کامیابی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی طور پر قطرے پلائیں تا کہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں جو پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں بھی اپنی ذمہ داریاں نہایت عزم و حوصلے سے انجام دے رہے ہیں جن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

- Advertisement -

ڈی ایچ او مری ڈاکٹر محمد نعمان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ بچوں کی صحت اور مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے تاکہ ہم ایک مثبت سوچ کے ساتھ پولیو کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585449

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں