نمائندہ۔ 26 فروری (اے پی پی):مری()وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کینٹ انتظامیہ مری کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،سٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیراحمدنواز،چیف ایگزیکٹوآفیسرکینٹ مری ماریہ جبین اور انفورسمنٹ انچارج ریاض کی نگرانی میں کینٹ بورڈ مری کے عملے نے کینٹ ایریا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے تمام تجاوزات کو ختم کردیا ۔
اس سے قبل کینٹ انتظا میہ مری کی طرف سے کینٹ کے علاقہ کے تاجروں کو ازخود تجاوزات کے ختم کرنے نوٹس دئیے گئے تھے جس کی مدت پوری ہونے کے فوری بعد مال روڈ کینٹ ایریا،
موبائل اور گارمنٹس مارکیٹ میں تمام تاجران کو ان کی دکانوں کے اندر تک محدود کر دیا گیاجبکہ کینٹ انتظامیہ نے متعدد مقامات سے دکانوں کی حدود سے باہرلگاہوا سامان بھی سرکاری تحویل میں لے لیا،آپریشن کے بعد تاجران خوش نظر آئے، تاجروں نے اس توقع کااظہارکیاہے کہ قانون پر عملدرآمد کا یہ سلسلہ جاری رہیگا،
کینٹ بورڈ مری کی طرف سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تمام تر کارروائی پر امن طور پر مکمل کی گئی۔یہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا یہ پہلا مرحلہ تھا اس کے بعد دوسرا اورپھرتیسرا فائنل راؤنڈ بھی عمل میں لایا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566369