اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوےمحمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مزدور کی جدوجہد نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کیا ،محنت کش ہماری ترقی کی بنیاد اور ملک کے لئے عظیم اثاثہ ہیں۔وزارت ریلوے کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے محنت کشوں کی محنت کو پاکستان کی ترقی کا انجن قرار دیتے ہوئے پاکستان کے محنت کشوں کی محنت اور عزم کو سلام بھی پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محنت کش عوام کی محنت اور لگن ہی ہماری قومی ترقی کا انجن ہے،تمام محنت کش ہمارے ملک کے عظیم اثاثہ ہیں،مزدور کی جدوجہد نے ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کش ہماری ترقی کی بنیاد ہیں۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کامیابی میں محنت کش کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک محنت کش ہوں جو ملک و قوم کی فلاح کے لیے دن رات اپنی محنت میں مصروف ہوں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے محنت کش، پاکستان کی ترقی کا راستہ روشن کرتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کی ترقی کا انجن، محنت کشوں کے عزم کو قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590796