21.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمستحقین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے،چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب

مستحقین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے،چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب

- Advertisement -

سرگودھا۔ 23 اپریل (اے پی پی):زکوۃ و عشر کمیٹی سرگودھا کے مرکزی دفتر میں زکوۃ ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب رانا منور غوث خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے شرکا سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ زکوۃ کے حصول کے لئے آنے والے لوگوں کے مسائل بھی سنے۔ چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب نے کہا کہ مستحق افراد کو گزارہ الاؤنس، نابینا الاؤنس، اب بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بذریعہ موبائل بینکنگ فراہم کیا جارہا ہے اور مستحقین کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے تاکہ زکوۃ کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

محکمہ کے افسران نے زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زکوۃ بجٹ میں اضافے کی ضروت ہے تب ہی تمام مستحق افراد کو زکوۃ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی، جس پر چیئرمین زکوۃ و عشر نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اضلاع کی آبادی کے لحاظ سے مستحق افراد کو زکوۃ کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی زکوۃ بروقت ادا کریں تاکہ مستحق افراد کا چولہا جلتا رہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586416

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں