مکہ مکرمہ۔29اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں عید الفطرکی نماز کے لیے اجازت حاصل کرنا ضروری نہیں ہے ۔
سعودی اخبارکے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت جاری کرانا ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نےسوشل میڈیا پروائرل ہونے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے نہ تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجازت کی ضروری نہیں ہے ۔
البتہ عمرے کے لیے پہلے بھی اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ ضروری تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔