مسرت عالم بٹ اور یاسین ملک کی مسلسل نظربندی کی مذمت

121

سرینگر ۔ 23 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماءبلال صدیقی نے سینئر حریت رہنماءاور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلال صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو سلب کر کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عدالت کی طرف سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردیکر رہائی کے احکامات کے باوجود مسرت عالم بٹ کو رہا نہیں کیا جارہا ہے ۔