اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افوج کے سربراہان کے بیانات قوم کے لئے باعث اطمینان ہیں۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرئے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہم ملکی سرحدوں کے دفاع کی بھر پور صلا حیت رکھتے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے سربراہان کے بیانات قوم کی آواز ہیں