مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتوں نے ملک کو کھربوں روپے کا مقروض بنا دیا، وفاقی وزیر شفقت محمود

65

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتوں نے ملک کو کھربوں روپے کا مقروض بنا دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 450 ارب روپے کا گردشی قرضہ ادا کرنے کے باوجود بھی بعض علاقوں میں عوام کو سوئی گیس اور بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومتوں نے عوام کو درپیش اصل مسائل کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔