مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم اورنگزیب

240
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی): ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی میں مثبت سوچ سے حصہ لینا ہوگا۔ نوجوان کوروزگار ملے گا اور ملک میں کاروبار چلے گا، ان شاءاللہ۔