اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو اداروں پر دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے، عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرنا ان کی پرانی روش ہے، انہیں وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کےحق میں ہوں، یہ قانون کا احترام اپنی سہولت اور منشا کے مطابق کرتے ہیں۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اداروں پر دباؤ ڈالنا ان کا سیاسی وطیرہ بن چکا ہے، انہوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا اور ابھی بھی اسی مشن پر کاربند ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔